جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)سالانہ زونل سپورٹس ٹورنامنٹ کا جائزہ لینے کے لئے سی ای ایجوکیشن کی چک اکّا کرکٹ سٹیڈیم آمد .تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی خصوصی کاوشوں سے جہلم میں سالانہ زونل سپورٹس ٹورنامنٹ زور و شور سے جاری ہے۔جہلم کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر اتنی گیمز کا انعقاد کرنا ہر والے سے قابل تحسین ہے۔سی ای ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم چونکہ خود بھی کئی گیمز میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ لہٰذا وہ تمام امور کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔دینہ چک اکّا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کا جائزہ لینے وہ خود تشریف لائیں۔پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ احمد بخش چوہدری اور ان کی ٹیم کے اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک صفدر علی ،، صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن راجہ افضل کیانی ، ٹیچرز یونین کے صدر راجہ زبیر جنجوعہ ، ملک نعمان امتیاز عوان اور تحصیل سپورٹس آفیسر عبدالرشید بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم کوثر سلیم ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک صفدر علی ،راجہ افضل کیانی اور ٹیچرز یونین کے صدر راجہ زبیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے شکر گزار ہیں۔سالانہ زونل سپورٹس ٹورنامنٹ میں ان کا تعاون مثالی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیاں سکولز میں طلبا کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگرچہ بنیادی تعلیمی نصاب ضروری معلومات اور مہارتیں فراہم کرتا ہے مگر ہم نصابی سرگرمیاں کمرۂ جماعت سے باہر سیکھنے کے تجربات کے زریں مواقع پیش کرتی ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیاں رسمی نصاب کی تکمیل اور طلبا کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ کرتی ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال اس سے بھی بڑے پیمانے پر گیمز کا انعقاد کیا جائے۔
top of page
bottom of page
Comments