top of page

دینہ:سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر عزیز احمد علالت کے باعث انتقال کر گئے



دینہ (رضوان سیٹھیJhelumnews.uk) ) دینہ کی معروف شخصیت سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر عزیز احمد 82سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ، مرحو م رئیس احمد ریڈر این ٹی او آفس ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کے والد محترم تھے ، مرحوم انتہائی ملنسار اچھی شخصیت کے مالک تھے ، نماز جنازہ رات 8بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، ٹیچرز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم پروفیسر عزیز احمد کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف شخصیت سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر عزیز احمد 82سال کی عمر میں علالت کے باعث محلہ نواب پورہ نزد چھاپاں والی سرکار دینہ میں انتقال کر گئے ، مرحوم نے عرصہ دراز تک تعلیمی خدمات سر انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مرحوم پروفیسر عزیزاحمد سوگواران میں 2بیٹے اور 3بیٹیاں چھوڑیں اور رئیس احمد ریڈر این ٹی او آفس ڈپٹی کمشنر جہلم کے والد محترم تھے ، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے مرحوم پروفیسر عزیز احمد کی نماز جنازہ رات 8بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ٹیچرز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد مرحوم پروفیسر عزیز احمد کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page