top of page

دینہ:سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر عظیم حفیظ کا دینہ میں اپنے آبائی گھر کا دورہ۔پرانی یادیں تازہ کیں

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر عظیم حفیظ کا دینہ میں اپنے آبائی گھر کا دورہ۔پرانی یادیں تازہ کیں،علاقے کے لوگوں کا والہانہ استقبال،تفصیلات کے مطابق عظیم حفیظ دنیائے کرکٹ کے وہ ستارے ہیں، جنہوں نے پیدائشی جزوی معذوری کے باوجود اپنی پرفارمنس کے بل پر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا سکہ جمایا۔ سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر عظیم حفیظ طویل عرصے بعد اپنے آبائی گھر تحصیل دینہ کے گائوں کھوکھر اگرخان آمد ، جہاں انہوں نے اپنے دوست احباب سے ملاقاتیں کی اور ماضی کی یادوں کو تازہ کیا ۔، عظیم حفیظ دنیائے کرکٹ کے وہ ستارے ہیں، جنہوں نے جزوی معذوری کے باوجود اپنی پرفارمنس کے بل پر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا سکہ جمایا۔ سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر عظیم حفیظ پیدائشی طور پر دائیں ہاتھ کی 2 انگلیوں سے محروم تھے دائیں ہاتھ میں 2انگلیاں کم رہنے کے باوجود عظیم حفیظ نے پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلا اور اپنے شاندار کھیل سے خود کو ثابت کیا۔عظیم حفیظ بائیں ہاتھ سے باولنگ کروانے والے فاسٹ بائولر تھے۔انہوں نے 1983 سے 1985ء کے دوران 18ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 63 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 15 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی نمائندگی کرتے ہوئے 15 وکٹیں حاصل کیں۔عظیم حفیظ بہت محنتی بائولر تھے جو کہ دائیں ہاتھ سے پیدائشی طور معذور ہیں لیکن انکی پرفارمنس بتاتی ہے کہ انہوں نے ہاتھ کی معذوری کو کمزوری بنانے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا۔ اور کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ۔دینہ میں ان کی آمد پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عظیم حفیظ لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے اپنی یاداشتیں شیئر کیں۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page