top of page

دینہ:سابق وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری سے مخدوم پیر سید دلیر بادشاہ بخاری ایڈووکیٹ کی ملاقات


دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)سابق وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری سے مخدوم پیر سید دلیر بادشاہ بخاری ایڈووکیٹ سرپرست اعلی تحریک انصاف مذہبی امور ونگ پاکستان یوکے کی ملاقات ،جس میں مشیر مذہبی امور ونگ پنجاب علامہ عارف اصغر چشتی اور مخدوم سید اسد علی شاہ بخاری بھی ملاقات میں شامل تھے مخدوم سید دلیر بادشاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ساتھ مختلف امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پیر سید دلیر بادشاہ نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور علماء اکرام پیران عظام کے ساتھ روابط قائم کرنا پر غور فکر کے ساتھ مخدوم سید دلیر بادشاہ بخاری کے کام کو سراہا اور اس کو جاری رکھنے کے ساتھ مزید مفید مشاورت اور رہنمائی بھی فرمائی اور مخدوم سید دلیر بادشاہ بخاری ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کروائی انشاء اللہ ہم ہر سطح پر سابق وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچائیں گے ہم کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مخدوم سید دلیر بادشاہ بخاری نے کہا کہ جو کام عمران خان کے دور میں ہوئے ہیں وہ کسی کے دور میں نہیں ہوئے کپتان نے اسلام فوبیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کی عزت ناموس پر اقوام متحدہ میں پہرہ دیا یہ اعزاز بھی عمران خان کو حاصل ہے اور علامہ عارف اصغر چشتی نے تنظیمی باڈی مذہبی امور ونگ پر تفصیلی گفتگو کی اور پنجاب کے عہدے داروں اور پورے پاکستان میں مذہبی امور ونگ کی نتظیم سازی پر سابق وزیر پیر نور الحق قادری کو تفصیل دی اور سابق وزیر نے علامہ عارف چشتی کی تحریک انصاف کی جدوجہد کوشش پر شاباش دی اور مزید مشورے بھی دیے اور تینوں رہنماؤں نے عمران خان اور پارٹی کو مزید سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر کام کرنے کااور کپتان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے جلد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page