top of page

دینہ!سابق انچارج ٹریفک پولیس دینہ اخلاق سلیمان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی . (ظہیر عباس سے)


دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)سابق انچارج ٹریفک پولیس دینہ اخلاق سلیمان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔امید کی جاتی ہے کہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔سماجی زعماء۔ تفصیلات کے مطابق سابق انچارج ٹریفک پولیس دینہ اخلاق سلیمان کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اخلاق سلیمان نے اپنے فرائض منصبی نیک نیتی ، دیانتداری سے سرانجام دیے ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ ترقی پانے کے بعد بھی اپنے محکمہ کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔جس طرح انہوں نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائی اسی طرح اپنے کام میں بھی مزید ترقی کریں گے۔ایمانداری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور لوگوں کی مدد کریں گے۔اچھے کام اور اچھے اخلاق کی بدولت اپنا نام بلند کریں گے یقینا انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد ان کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ سماجی زعماء نے اخلاق سلیمان اور ان کی فیملی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page