دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے نواحی علاقہ میں 28سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8بجے کے قریب دینہ کے نواحی علا قہ سید حسین میں 28سالہ نوجوان عمران ولد مصطفیٰ نے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، گولی چلنے کی آواز سن کر گھر والے دوڑے تو دیکھا کہ چھت پر عمران خون کی لت پت میں بڑا تھا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا ، خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی جبکہ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments