top of page

دینہ:زمین کھا گئی یا آسمان، بگڑہ سےجہلم مزدوری کے لئے آنے والا 16سالہ نوجوان اچانک غائب ہو گیا



دینہ (ادریس چودھری Jhelumnews.uk)زمین کھا گئی یا آسمان، بگڑہ بونیر سے جہلم مزدوری کے لئے آنے والا 16سالہ نوجوان اچانک غائب ہو گیا۔ والدین شدید پریشان،جہلم کی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بگڑہ بونیر سے تعلق رکھنے والا16سالہ نوجوان زاہد اللہ ولد خیر محمدمحنت مزدوری کے لئے راولپنڈی گیا ہوا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل نوجوان زاہداللہ نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کو جہلم میں ایک اچھا کام مل گیا ہے۔جہلم جانے کے بعد زاہد اللہ کا اپنے گھر والوں سے اچانک رابطہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ جب کہ اس کے دونوں موبائل نمبرز بھی بند آرہے ہیں۔اس ساری صورت حال کی وجہ سے اس کے والدین،بہن،بھائی اور عزیز و اقارب شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان زاہداللہ کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ ورثاء نے عوامی حلقوں کو سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے نوجوان زاہد اللہ کو دیکھا ہو یا اس کے بارے کوئی اطلاع ہو تو موبائل نمبرز03461266744۔۔۔۔۔03419334631 پر ضرور اطلاع دیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page