دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)زمین کے تنازع پر دو پارٹیوں میں جھگڑا ، تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گاؤں شیخا چک دولت میں دو پارٹیوں میں زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔لڑائی میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 60 سالہ فضیلت زوجہ اختر ، سعدیہ زوجہ رضا بعمر 40 سال اور سید رضا ولد عبدالرشید شامل ہیں۔زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
top of page
bottom of page
コメント