دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk) دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک فقیریاں میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دونوں گروپوں کے 7 افراد زخمی ہو گئے۔،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی ڈیڈ باڈی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک فقیریاں میں زمیں کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جھگڑے کے دوران خاتون خالدہ زوجہ غلام عباس کو سر پر شدید چوٹ آنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد گلفراز ولد لہراسب خان سمیت دونوں گرپوں کے سات افراد زخمی ہو گیے ملزمان موقع سے فرار ہوگیے ڈی پی او جہلم نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عبدالجبار کو موقع پر پہنح کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کے زیر نگرانی دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments