top of page

دینہ:زبردستی یا رضامندی سے،شادی شدہ لڑکی سے زنا وحرام کاری کرنے والے دونوجوان گرفتار

دینہ(ادریس چودھری سے) دینہ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس تھانہ دینہ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نرگس دخترمحمد تاج عرف تاجو نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی آبادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین دینہ کی رہائشی و سکونتی ہوں میری شادی عرصہ تین سال قبل عاطف الیاس ولد محمد الیاس ساکن نئی ابادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین دینہ سے ہوئی جس سے میری ایک بیٹی تحرین فاطمہ عمر دو سال اور ایک بیٹا محمد اسماعیل عمر تین ماہ ہے گزشتہ روز میں اپنے بچوں کو لے کر اپنی والدہ کے گھر ائی ہوئی تھی کہ میری والدہ سودا سلف خریدنے کے لیے دینہ بازار چلی گئیں حویلی کا مین گیٹ کھلا تھا کہ اس دوران شام چار بجے مسمی ثمر عباس ولد افضال مہدی قوم جٹ کنیال اور اس کے ساتھ احسان احمد ولد منیر احمد قوم بھٹی سکنہ نئی آ بادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین دینہ بھی تھا دونوں گھر کے اندر آگئے اور اسی دوران ثمر عباس نے مجھے زبردستی بازو سے پکڑ کر کمرہ کے اندر لے گیا اور زبردستی میری شلوار اتار کر زنا وہ حرام کاری شروع کر دی اور اس کے ساتھ احسان احمد ہماری ویڈیو بناتا رہا اور تھوڑی دیر بعد دونوں وہاں سے چلے گئے اور اس سے پہلے بھی ثمر عباس نے ایک ہفتہ قبل میرے ساتھ زنا حرام کاری کی تھی جب میری والدہ گھر ائی تو میں نے اپنی والدہ کو سارا واقعہ بتایا ثمر عباس نے میرے ساتھ زنا کر کے اور احسان احمد نے ویڈیو بنا کر ظلم کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو 15کی کال پر پولیس نے ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ثمر عباس کے ساتھی پر ویڈیو بنانے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان سے ویڈیو کی برآمدگی ممکن نہ ہوسکی، البتہ خاتون کے میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں،پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ثمر عباس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ڈی این اے کے لیے نمونے لاہور لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں جبکہ پولیس تھانہ دینہ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page