top of page

دینہ (رپورٹ:نثار مغل)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعل سازی میں ملوث افراد کے موبائل نمبرز، آئی ایم ای آئیز اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے

دینہ (رپورٹ:نثار مغل)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعل سازی میں ملوث افراد کے موبائل نمبرز، آئی ایم ای آئیز اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے۔ پی ٹی اے نے گزشتہ 3سال کے دوران ملک بھر میں 27 ہزار سے زائد موبائل نمبر بلاک کر دیئے ہیں۔ ہم انویسٹی گیشن ٹیم نیملک بھر کے موبائل نمبرز اور شناختی کارڈز بلاک کرانے کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ تین سال میں 27 ہزار 626 موبائل نمبرز، 22 ہزار 984 ا?ئی ایم ای آئیز کو بلاک کیا گیا جبکہ مذکورہ ٹائم میں پی ٹی اے کی جانب ایک ہزار 407 شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں جعل سازی میں ملوث ایک لاکھ 23 ہزار 741 موبائل نمبرز اور شناختی کارڈز کو وارننگ جاری ہوئی۔ گرے اسمگلنگ کو روکنے کے لئے گزشتہ تین سال کے دوران 4 چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 37 گیٹ ویز ضبط کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے نے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بلاک شدہ 5 اعشاریہ 4 ملین سمز کو بحال کر دیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کی شرح کم کرنے میں مدد ملی۔ پچھلی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر 15 مئی تک 98 اعشاریہ 3 ملین غیر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی گئیں۔ پی ٹی اے نے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 5 اعشاریہ 4 ملین سمز کو بحال کیا ہے۔ پی ٹی اے حکام کا ہم انوسٹی گیشن ٹیم کو مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مواصلت میں ملوث ہونے کی وجہ سے موبائل نمبرز اور شناختی کارڈز کو بلاک کیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیاں اسپام، غیر منقولہ، دھوکہ دہی اور ناگوار کمیونی کیشن (ترمیمی) ضوابط 2020 کی دفعات کے تحت کی گئیں۔ شکایات درج ہونے کی صورت میں پی ٹی اے کی جانب سے تصدیق کے بعد نمبرز اور شناختی کارڈز کو بلاک کیا جاتا ہے۔ دھوکہ دہی کرنے والوں کے شناختی کارڈ کے خلاف دوسرے فعال نمبروں پر بھی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔ دھوکہ دہی کی سرگرمی میں دوسری بار ملوث ہونے کی صورت میں جعلساز کے شناختی کارڈز کیخلاف کروائی کی جاتی ہے۔ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے دیگرفعال نمبروں کو فوری طور پر بلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایسے نمبرز مستقبل میں کسی بھی موبائل کنکشن کے اجرا کیلئے فراڈ کرنے والے کے کے شناختی کارڈز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق پی ٹی اے وقتاً فوقتاً پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی/جعلی کمیونیکیشن پر عام لوگوں تک ایس ایم ایس پہنچا کر عوامی آگاہی مہم چلاتا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page