top of page

دینہ ( رپورٹ:نثار احمد مغل ) دینہ سے ڈومیلی روٹ پر چلنے والی بسوں اور کوسٹر کے مالکان کی من مانیاں عروج پر ،دینہ سے ڈومیلی کاکرایہ شیڈول سے ڈبل کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا،شکایت پر بدتمیزی کرنے لگے

دینہ ( رپورٹ:نثار احمد مغل ) دینہ سے ڈومیلی روٹ پر چلنے والی بسوں اور کوسٹر کے مالکان کی من مانیاں عروج پر دینہ سے ڈومیلی کاکرایہ شیڈول سے ڈبل کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا دینہ سے ڈومیلی کا کرایہ 180 روپیوصول کیا جاتا ہے پانچ سال کی بچی کا کرایہ بھی 180 روپے وصول کیا جاتا اور ظلم کی انتہا بچی کو سیٹ بھی نہیں دی جاتی اور لوڈنگ کی جاتی ہے اور سیٹوں کے درمیان بھی سواریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جاتا ہے کرایہ نامہ بھی آویزاں نہ کیا جاتا ہے اور اگر استفسار کیا جاہے تو گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا پر اتر آتے ہیں اسی طرح دینہ سے بڑا گواہ اور پدھری کا کرایہ بھی شیڈول سے ڈبل وصول کیا جاتا ہے اور کوسٹر اور بسوں میں مصنوعی سیٹیں بنا کر اس پر بھی سواریوں کو بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے مصنوعی سیٹ بنا کر اس پرپانچ سواریاں اور کو سٹر کی فرنٹ پر بھی دو اور تین سواریاں بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے اس پر چلنے والی کوسٹر اور گاڑیوں کا روٹ پرمٹ لائسنس کرایہ نامہ اور بیج ڈرائیور کنڈیکٹر کے پاس نہ ہے اسی طرح کا واقعہ گزشتہ روز کوسٹر نمبریLRJ 9393 جو کہ دینہ سے ڈومیلی4 بجکر 20 منٹ پر دینہ بس سٹینڈ سے جانے والی کوسٹر نے اور لوڈنگ شیڈول سے ڈبل کرایہ وصول کرنے اور پانچ سال کی بچی سے بھی دینہ سے ڈومیلی کا کرایہ 180 روپے وصول کر کے سیٹ نہ دینے پر استفسار کیا گیا تو ڈرائیور کنڈیکٹرنے کہا ہم روزانہ سواریوں سے ایسا ہی سلوک کرتے ہیں ہمیں کوئی بھی نہیں پوچھنے والا ۔انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے آر ٹی سیکرٹری نے دینہ سے ڈومیلی بڑاگواہ گتر کوہالی جنڈالہ لہڑی نگیال بنگیال دینہ سے منگلا دینہ سے جہلم روٹ پر چلنے والی ویگنوں اور بسوں کے پاس نہ تو آر ٹی سیکرٹری کا منظور شدہ کرایہ نامہ نہ ہے اور نہ آویزاں نہ کیا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس روٹ پر چلنے والی کوسٹر ویگن اور بسوں کے مالکان ڈرائیور کنڈیکٹر کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اور آر ٹی سیکرٹری کا کرایہ نامہ اور اور لوڈنگ کی چیکنگ نہ کرنے پر بھی سوالیہ نشان ہے اس کی انکوائری کر کے ذمہ داران افسران کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کی جائے جو کہ قرین انصاف ہے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page