دینہ (رپورٹ عرفان محبوب سے )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں یوم علی اور کرسچن کمیونٹی کے تہوار "ایسٹر" کےحوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد ،
میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ اوز سٹی و صدر سرکل اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی،
میٹنگ میں "ایسٹر" تہوار کو پرامن بنانے کے لیے ڈیوٹی کی بروقت تعیناتی، جوانوں کی بریفنگ ، بلٹ پروف جیکٹس وہیلمٹ کا استعمال ، واک تھرو گیٹ، بیرئیرز کی فراہمی اور روف ٹاپ/ مورچہ ڈیوٹی تعینات کیے جانے کی ہدایات،یوم علی کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلان جاری ہو چکا ہے ،تمام نفری بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود ہو گی،ایس ڈی پی اوز یقینی بنائیں گے کہ وہ اپنے سیکٹر میں تعینات تمام اپر سب آرڈینیٹس سے میٹنگ کر چکے ہوں اور جملہ ہدایات کانسٹیبلری تک پہنچائی جا چکی ہیں،جلوس کے روٹ کو مکمل سیل کیا جائے گا روٹ پر آنے والی دوکانیں اور بازار بروقت بند کرائے جائیں گے،چھت ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے گا اور سپروائزری افسران بروقت چیکنگ اور بریفنگ کو یقینی بنائیں گے،جلوس کے روٹ پر کوئی بھی سرکاری یا غیر سرکاری گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑی نہ ہوگی، جلوس برآمد ہونے سے پہلے تمام سیکٹر انچارج اس بابت کلیئرنس دیں گے،نفری کی ویلفیئر کے لیے افطاری اور کھانا ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر بروقت پہنچایا جائے گا،ڈی پی او جہلم کی ہدایت۔تمام افسران یقینی بنائیں گے کہ جلوس کے شرکاء منتشر ہونے تک پولیس ڈیوٹی موجود رہے ،ڈی پی او جہلم۔گزشتہ مواقع کی طرح اس موقع پر بھی پولیس تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دیکر یوم علی کے جلوسوں کا پرامن انعقاد یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comments