دینہ (رپورٹ: افتخار احمد مغل)تحصیل دینہ انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب لاہور کے حکم اور قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔چمک کی خاطر ناجائز تجاوزات اور اور قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی کرنے اور گورنمنٹ (سرکاری سڑک) کی جگہ واگزار کرانے کی بجائے ان کی پشت پناہی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق خورشید احمد ولد حیات محمد اور صدام حسین ولد خورشید احمد سکنائے کیانی سٹریٹ دینہ کے ساتھ دیگر اشخاص نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب لاہور ریجنل آفس جہلم کو درخواست دی جس پر شکایت نمبر POP 22JLM0015378 مورخہ 11-10-2022 درج کیا گیا ۔جس میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ ہم سبزی منڈی مین چوک دینہ میں سبزی فروٹ کا کام کرتے تھے جہاں سے ہمیں سیاسی طور پر ناجائز تجاوزات کی آڑ میں عمران خان کے دور حکومت میں اٹھا کر عمران خان کے حمایتی لوگوں کو بٹھا دیا گیا ۔جو کہ بائی پاس روڈ اور فٹ پاتھ پر قابض ہو گئے اور چند پرائیویٹ آدمیوں نے تحصیل دینہ انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران کی ملی بھگت سے وہاں پر شیڈ لگا کر پچیس سے پچاس ہزار (RS. 25,000/- To 50,000/-) روپے تک فی وینڈر سے وصول کیا گیا اور اس کے بعد فی وینڈر سے اتنی رقم لینے کے بعد بھی ہر ماہ مبلغ پانچ ہزار سے دس ہزار (RS. 5,000/- To RS. 10,000/-) روپے تک غیر قانونی طور پر وصول کیا جاتا ہے جس کے بارے میںصوبائی محتسب کے ایڈوائزر ریجنل آفس جہلم کے روبرو میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران نے بذریعہ رپورٹ نمبر MCD/1060 مورخہ 14-12-2022 تسلیم کیا کہ اس مد میں تقریبا ً تین لاکھ انہتر ہزار (RS. 369,000/-)روپے کرایہ کی مد میں وصول کئے گئے ہیں جس کی کسی قسم کو ئی رسید جاری نہ کی گئی ہے جبکہ اس کا ٹینڈر سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے منسوخ کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ناجائز تجاوزات قبضہ مافیا کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔اس کی مکمل انکوائری کے بعد صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب لاہور میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے مورخہ 21 ستمبر 2023 ء کو تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں تحریر کیا کہ اس غیر قانونی اقدام میں میونسپل کمیٹی دینہ کا ٹیکسیشن برانچ ،تجاوزات کا عملہ حصوصا ً اکائونٹنٹ اس کرپشن میں ملوث اور شریک دار ہیں ۔یہ سب غیر قانونی کام ایڈمنٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کی زیر نگرانی اور سرپرستی میں ہو رہا تھا ۔جس پر دفتر محتسب پنجاب ایکٹ مجریہ 1977 ء کی دفعہ 11 کے تحت کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ اس میں ملوث افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے لیکن کسی بھی مجاز افسر کے سر پرجوں تک نہ رینگی اور نہ ہی آج تک کسی بھی سرکاری افسر کے خلاف جو اس غیر قانونی اقدام میں شامل ہیں کاروائی گی گئی ہے جو کہ موجود دور حکومت اور حکومتی عہدیداران کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔اس پر سابقہ کونسلرز میونسپل کمیٹی دینہ افتخار احمد مغل ،راجہ ساجد نواز ،چوہدری قیصر خوشحال ،رائو محمد صدیق ،تنویر احمد عرف چھگو اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے مطالبہ کیا کہ صوبائی محتسب کے حکم کے مطابق اس پر عمل در آمد کیا جائے ۔
top of page
bottom of page
Comments