top of page

دینہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار،محکمہ صحت کے اعلی افسران خاموش

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)دینہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار ہونے لگی تحصیل دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت محکمہ صحت کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ کو کاغذوں میں تحصیل کا درجہ ملے ہوئے اٹھارہ سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے مگر عملی طور پر عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے تحصیل دینہ کی آبادی تحصیل سوہاوہ سے دو گنا زیادہ ہے سوہاوہ کے لوگ خوش قسمت ہیں جہاں پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فنگشن کر رہا ہے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا مستقبل میں بھی تحصیل ہیڈکوارٹر کا درجہ ملنے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کی اس طرف توجہ ہی نہیں ہے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی او پی ڈی سوہاوہ کی نسبت دو گنا زیادہ ہے دینہ کے مریضوں کو بعض اوقات سوہاوہ یا پھر جہلم ہسپتال جانا پڑتا ہے سوہاوہ اور جہلم ہسپتال میں اس وقت تین تا چار سپشلسٹ ڈاکٹرز ایک ہی شعبہ کے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہیلتھ سنٹر دینہ کو سوہاوہ یا پھر جہلم ہسپتال کے سپشلسٹ ڈاکٹرز میں سے کسی ایک کی ڈیوٹی ہفتے میں ایک دن لگائی جائے تاکہ مریض ذہنی اذیت کا شکار ہونے سے بچ جائیں اس وقت ہیلتھ سنٹر دینہ میں چسٹ سپشلسٹ ڈاکٹر عدنان نجب بروز ہفتہ آتے ہیں اور تقریباً سو تا ڈیڑھ سو مریضوں کو چیک کرتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت محکمہ صحت کے افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کر کے ہفتے میں صرف ایک دن کسی میڈیکل سپشلسٹ، گائنی کالوجسٹ، چائلڈ سپشلسٹ، ای این ٹی سپشلسٹ، ڈینٹل سرجن کو پابند کریں کہ وہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ جا کر مریضوں کو چیک کریں بلاشبہ ایسا کرنے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پر بھی بوجھ کم ہو جائے گا اور لوگوں کو ایٹ ہوم سہولت مل جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page