دینہ(رضوان سیٹھی ) پولیس تھانہ دینہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات لیاقت ٹاؤن دینہ کے رہائشی محمد فہد اور محمد شہزاد موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ 4مسلح افراد نے روک لیا اور گالی گلوچ کے بعد زبردستی 2لاکھ دس ہزار روپے نقدی ، چاندی کی چین اور موبائل فون چھین لیے ، موقع پر گواھان اور مدعی نے پولیس سٹی چوکی دینہ میں ڈکیتی کی درخواست گزاری مگر ایس ایچ او نے مدعی اور ملزم دونوں کو انسدادی کاروائی کرنے کی غرض سے حوالات میں بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت ٹاؤن دینہ کا رہائش محمد فہد ولد طارق محمود اور محمد شیراز دونوں موٹرسائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے جب چنگ چی رکشہ اسٹینڈ کے پاس پہنچے تو علی شان اور اس کے بہنوئی اور 2نامعلوم افراد نے مسلح پسٹل آ گئے گالی گلوچ شروع کر دی اور زبردستی 2لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی ، چاندی کی چین اور موبائل فون چھین لیے ، مدعی انصاف کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچے مگر ایس ایچ او تھانہ دینہ نے مدعی اور ملزم دونوں کو انسدادی کاروائی کرنے کی غرض سے حوالات میں بند کر دیا جس پر مدعی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
top of page
bottom of page
Commentaires