top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی )میرا بنیادی مقصد الیکشن لڑنا اپنے ضلع کی تقدیر بدلناہے لوگوں کی واضع زندگی میں بہتری لانےکے لیے تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ ،تحصیل جہلم کے مسائل حل کروں گا،بلال اظہر کیانی

دینہ (رضوان سیٹھی )میرا بنیادی مقصد الیکشن لڑنا اپنے ضلع کی تقدیر بدلناہے لوگوں کوواضع زندگی میں بہتری آنے کے لیے تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ ، ضلع جہلم کی سڑکوں کا نظام سیوریج سسٹم ، بجلی ہو یا گیس ، دینہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا معاملہ ہو چاہے جی ٹی روڈ کی مرمت اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو جہلم دینہ سے گزارنے کا معاملہ ہو یہ سب چیزوں کے معاملات حل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا میں بوجھ بھی محسوس کرتا ہوں جو ذمہ داری عوام نے مجھے دی انشاء اللہ جیت کے ساتھ کامیابی کا بھی سفر شروع ہو گا آپ خود محسوس کریں گے کہ ہما را ضلع ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے میری پوری ٹیم انتظامیہ کے ساتھ متحرک ہے الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے تھے اس کی مکمل فہرست میں انتظامیہ کو فراہم کر چکا ہوں میں نے جہلم کے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ میٹنگ ڈی سی جہلم کے ساتھ کی ہیں جس میں ہر محکمے کے لوگ موجود تھے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے گزشتہ روز خبریں /جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میں نے سارے کام ابھی سے ڈلوا دیے ہیں جو منصوبوںکی لسٹ پنجاب حکومت کو جانی تھی تاکہ کوئی منصوبہ رہ نہ جائے عوام کو چاہئے جس شعبہ میں کام ہے اس کی شناخت کریں اور اس کا سروے کروائیں جو کام رہ گئے وہ انشاء اللہ اگلے سال مکمل ہوں گے ، گیس ایک دیرینہ مطالبہ ہے اور ملک کے لیے ایک چیلنج ہے بدقسمتی سے پچھلے 4سالوں میں عمران خان کی حکومت رہی ایسی تباہی مچائی اور عالمی سطح یوکرائن میں جنگ کے باعث گیس کا بڑا مسلہ ہوا ایل این جی بی لینا بڑا مشکل ہو گیا تھا میری کوشش ہے کہ دینہ جہلم اور سوہاوہ کے لوگوں کوسستی توانائی بجلی پر اپنا چولہا جلا سکیں دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا نہ ہونا بڑی زیادتی ہے میری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ میٹنگ یہی فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو بہتر کران ہے اسن کے معیار کو بہتر اور اپ گریڈیشن کرنا ہے نئی عمارتیں کھڑی کریں گے ، نئے ہسپتال بنائیں گے ہماری کوشش ہے کہ اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کو بھی مزید بہتر کریں تاکہ مریضوں کو لاہور یا راولپنڈی نہ لے جانا پڑے اگر پنجاب میں بہتری لا سکتی ہیں تو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہی ہیں ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page