دینہ(رضوان سیٹھی)دینہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کے باعث گھر میں داخل ہو کر 18لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ، اہلخانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں چکوال گئے ہوئے تھے واپس آئے تو دیکھا کہ رقم غائب تھی ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ آزاد شاہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کے باعث دلاور خان ولد لالہ جان کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں پڑی 18لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے گھر کے اہلخانہ اپنے عزیز کی شادی کے سلسلے میں چکوال گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کہ کمرے کا دروازہ کھلا ہو اتھا اور صندوق میں پڑی کیش غائب تھی متاثرہ شخص دلاور خان نے کہا کہ میں نے اپنی کار فروخت کر رکھی تھی جس کی رقم گھر میں پڑی ہوئی تھی میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مجھے انصاف دلایا جائے متاثرہ شخص دلاور خان نے پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع دی ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔
top of page
bottom of page
댓글