top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈیڈ لائن ختم ، تحصیل دینہ و گرو نواح میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈیڈ لائن ختم ، تحصیل دینہ و گرو نواح میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کے زیر اہتمام شہریوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی واک کی گئی جس میں تاجروں اور دوکانداروں سے اس مہم میں تعا ون کی اپیل کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ، تحصیل دینہ اور گردونواح میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین اور دیگر عملے نے پلاسٹک بیگز کی آگاہی مہم کے سلسلے میں دینہ مین چوک پر خصوصی واک کی گئی جس میں افسران سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے مین چوک ، بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر عوام میں آگاہی پمفلٹ اور بائیو ڈیگریڈ ایبل بیگز تقسیم کیے اور اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز حکومت پنجاب کی ہدایت پر 6جون سے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کہا کہ پلاسٹک بیگز ما حولیاتی تباہی کا اہم سبب ہے دوکاندار اور تاجروں کو چاہئے کہ حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر عملدار آمد کے لیے تعاون کریں ورنہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page