top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا دینہ کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں عوامی سہولیات کا جائزہ، ریکارڈ کا معائنہ ادویات اور علاج کے بارے مریضوں سے آگاہی حاصل کی۔۔

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا دینہ کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں عوامی سہولیات کا جائزہ، ریکارڈ کا معائنہ کیا جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ، ادویات اور علاج کے بارے مریضوں سے آگاہی حاصل کی اور ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر میں جاری کام کے بارے میں جنرل بریفنگ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیا ، ریکارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو اسسٹنٹ کمشنر آفس دینہ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور آفس میں سر انجام دیے جانے والی سرکاری امور پر بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اپنا گھر اپنی چھت کاوَنٹر اور ریونیو ریکارڈ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ اے سی دینہ دفتر آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فرام کی جائیں اور عوامی مسائل فوری حل کیے جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا بھی دورہ کیا ، ، دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے نئی مشینری اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر ،ممتاز سماجی شخصیت ،چوہدری پرویز اختر اور فرحت کمال ضیاء بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ، ادویات اور علاج کے بارے مریضوں سے آگاہی حاصل کی اور ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا ، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں جاری تعمیراتی کام کے بارے میں جنرل بریفنگ بھی دی گئی

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page