دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، عوام کے مسائل کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں پولیس سٹی چوکی دینہ کو بہت جلد پولیس تھانہ دینہ کا درجہ دے دیا جائے گا ، دینہ میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قیام کے لیے بھی بہت جلد کام جاری ہے ، ڈی پی او جہلم نے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈی پی او جہلم نے عوامی مسائل سننے کے بعد فوری طور پر انہیں حل کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ساجد بٹ کو احکامات جاری کیے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ کو بہت جلد تھانہ دینہ کا درجہ دے دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی کے دفتر کے قیام کے لیے بھی بہت جلد منظوری ہو جائے گی ، ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں پیش آنے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقررہ کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے ۔
top of page
bottom of page
Comentarios