دینہ ( رضوان سیٹھی سے) منگلا ڈیم بھرنے یا سیلاب کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں ، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہر لمحہ متحرک ہے یہ بات ڈی سی آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں بتائی گئی، اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حافظ محمد زنیر نے کی ،اجلاس میں منگلا ڈیم کی تازہ ترین صورتحال، متعلقہ محکموں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1223 فٹ ہے جو بارشی موسم میں معمول کے مطابق ہے اور خطرے کی کوئی صورتحال نہیں ، اس حوالے سے ڈیم سے معمول کے مطابق پانی دریائے جہلم میں چھوڑا جا رہا ہے جبکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں تمام متعلقہ محکموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں ، اے سی ایچ آر حافظ محمد زنیر نے موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا
top of page
bottom of page
Comments