دینہ ( رضوان سیٹھی سے) عید کی آمد آمد ،دینہ مین بازار ،منگلا روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، سرکاری 33فٹ کے مین بازار میں گزرنے کے لیے 3فٹ جگہ بھی نہ بچ سکی ، تجاوزات مافیا نے اپنی دوکانیں سڑکوں پر سجا لیں ، دور دراز علاقوں سے عید کی خریداری کے لیے آنے والی خواتین ، مرد ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ، تجاوزات مافیا کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول بن گیا جبکہ انتظامیہ نے چپ ساد ھ لی شہری تنظیموں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے کے بعد عید کی خریداری کے لیے بازاروں میں رش بڑھ گیا ، دینہ مین بازار ، منگلا روڈ ، جی ٹی روڈ پر ہر طرف تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ لیے ، دور دراز علاقوں سے عید کی خریداری کے لیے آنے والی خواتین اور مرد کے لیے بازار داخل ہوتے ہی تجاوزات مافیا کی لوگوں کے ساتھ منہ ماری اور گالم گلوچ دیکھنے کو ملی ، مین بازار میں سرکاری کاغذوں کے مطابق 33فٹ جگہ پر قائم ہے جبکہ تجاوزات مافیا نے اپنی دوکانیں سڑکوں پر سجا لیں اور بازار میں راہگیروں کے لیے 3فٹ تک جگہ بھی نہ چھوڑی ، رہی سہی کسر چنگ چی رکشہ اور ریڑھی بانوں نے نکال دی ، خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی معمول بن گئی ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر تجاوزات مافیا کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عید کی خریداری کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین اور مرد کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آرام کے ساتھ عید کی خریداری کر سکیں ۔
top of page
bottom of page
Comments