دینہ ( رضوان سیٹھی سے) ضلع جہلم دینہ شہر کے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار امجد محمود سیٹھی جو برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں جہلم فورم برطانیہ کے زیر اہتمام مرزا محمد شریف اور سینئر صحافی عمران بشیر کی سربراہی میں عشائیہ دیا گیا اور بہترین صحافی خدمات سر انجام دینے پر امجد محمود سیٹھی کو خصوصی شیلڈ سے بھی نوازا جس میں مقامی صحافیوں کی شرکت موجود تھی، امجد محمود سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج کے دور کی صحافت اور گزشتہ 30 سال پہلے کی صحافت میں زمین اور آسمان کا فرق دیکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا ہمارا المیہ یہ ہے کہ آج کے دور میں کسی بھی شخص کے پاس اچھا موبائل فون ہو اور وہ اسے استعمال کرنا جانتا ہو تو ایک ہی ہفتے میں وہ سینئر صحافی کا ٹاءٹل حاصل کر لیتا ہے اور یہ ہمارے معاشرے کی بہت سی خرابیوں میں سے ایک بڑی خرابی ہے، جبکہ ماضی کے دور میں پرنٹ میڈیا کا دور تھا اور باقاعدہ خبر لکھنے سے لے کر پروف ریڈنگ، خبر کی اہمیت،خبر کی درستگی، خبر کی جانچ پڑتال باقاعدہ ایک پروسیس تھا،اور پھر اس کے بعد ایڈیٹر کی ذمہ داری، اس سارے سلسلے کے لیے صحافیوں نے باقاعدہ اپنے استادوں سے سیکھا اور اپنی رپورٹنگ کے دوران ذمہ داری بھی لی، سینئر صحافی امجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہمارے دور میں مشکلات کا سامنا بھی تھا،خبر کو درست ثابت کرنا اور اس کے حقائق اور درستگی خبر ادارے کی بہت بڑی ذمہ داری تھی، ہمارے لیے بہت سے چیلنجز بھی موجود تھے، ماضی کے دور میں خبر کے حصول کے لیے محنت کا کام تھا جبکہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور پے خبر کی بنیاد اور تحقیق کیے بغیر سنسنی پھیلا دی جاتی ہے،وہ اس لیے کہ تحقیقی کام فارغ ہو چکا ہے، سوشل میڈیا کی کوئی حد تو مقرر نہیں ،بہت سی خبریں ایسی بھی ہوتی ہیں جو بے بنیاد اور حقائق سے تعلق نہیں رکھتی، کاپی پیسٹ کا زمانہ ہے ،آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے برق رفتاری کے دور میں سوشل میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ، ہر طرح کی آذادی تو ہے لیکن اس سے معاشرے میں تضحیک کا عنصر کچھ زیادہ ہے جس کی وجہ سے دنیا میں ایک ہنگامہ ہے اور بے شمار ممالک میں حکومتی معاملات میں ایک بڑی دخل اندازی بھی سمجھا جاتا ہے، اور اس کی بے شمار مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں جس، میں برطانیہ میں حالیہ نسل پرستی اور امیگریشن کے ہنگامے ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا پرسنل سے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے جبکہ میزبان تقریب سینئر صحافی عمران بشیر نے تمام صحافیوں کا تعارف بھی کروایا، جہلم فورم مڈلینڈ کے چیرمین مرزا محمد شریف نے جہلم فورم کی کارکردگی اور رفاعی کاموں کی تفصیل پیش کی ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments