top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار آصف کے بیٹے چودھری ولید وقارکی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

دینہ (رضوان سیٹھی سے) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار آصف کے بیٹے چودھری ولید وقارکی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر، سابق چیئرمین واپڈا سمیت مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل دینہ کے علاقہ موہال کی سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر و چیئرمین یوسی بدلوٹ چوہدری وقار آصف کا 21 سالہ بیٹا اور دینہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عادل چوہدری کے کزن چوہدری ولید وقار ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گیا۔ سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف، سابق چیئرمین یوسی لدھڑ چوہدری فوق شیرباز، سید قدیر حسین شاہ کاظمی، صدر مرکزی انجمن تاجران و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی دینہ چوہدری محبوب احمد، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، سینئر صحافی اظہر چوہدری، چوہدری شعبان آف رانجھا میرا خلیفہ دربار عالیہ نیریاں شریف سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے سوگواران سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی سے مرحوم کی بخشش اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page