top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) رمضان کی آمد آمد دینہ میں پیاز مافیا نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ، 5کلو پیاز 1300روپے میں فروخت ہونے لگا ، عوام پریشان ڈی سی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) رمضان کی آمد آمد دینہ میں پیاز مافیا نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ، 5کلو پیاز 1300روپے میں فروخت ہونے لگا ، عوام پریشان ڈی سی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد آمد کے سلسلے میں مافیا متحرک ہو گیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے مافیا نے شکنجہ تیار کر لیا ، پیاز کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ،5کلو پیاز 1300روپے میں فروخت ہونے لگا ، لوگ ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے جبکہ انتظامیہ مکمل خاموش دکھائی دینے لگی ، رمضان کی خریداری کرنے والی عوام سخت پریشان ، ان کا کہنا ہے کہ ابھی رمضان شریف شروع ہی نہیں ہوا تو یہ حال ہو گیا ہے آگے کیا ہو گا ، لہذا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی سی او جہلم سے اپیل ہے کہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام رمضان شریف کی خریداری آسانی سے کر سکے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page