top of page

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہGT روڈ بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر بیٹھے 2افراد کو روندتے ہوئے ٹائر شاپ میں جا گھسا ، ایک 25سالہ نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر بیٹھے 2افراد کو روندتے ہوئے ٹائر شاپ کی دوکان میں جا گھسا ، ایک 25سالہ نوجوان 2بچوں کا باپ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کو ٹرک روندتے ہوئے دور تک لے گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ جی ٹی روڈ بائی پاس کے سامنے لاہور کی سمت سے آنے والا لوڈر ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر بیٹھے 2افراد کو کچلتے ہوئے ٹائر پنچر کی شاپ پر جا گھسا جبکہ 25سالہ نوجوان 2بچوں کا باپ ندیم ولد شفیق سکنہ تین پورہ تحصیل دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد شہباز سکنہ ڈھوک پڈھال شدید زخمی ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان اڈہ فیس کی وصولی کے لیے بائی پاس پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان ٹائر شاپ کی دوکان میں ملازمت کرتا تھا حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو روندتے ہوئے دور تک لے گیا اور ٹائر شاپ کی دوکان کے اندر گھس گیا مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے بڑی مشکل سے باہر نکالا ، ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، جاں بحق ہونے والے نوجوان ندیم شفیق کی میت جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page