top of page

دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، دونوں نوجوانں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا ، علاقہ کی آنکھ اشکبار تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک بیراں پدھری کا رہائشی عبدالوہاب ولد عبدالعزیز ، محمد خلیل احمد ولد خالد محمود سکنہ ڈھوک نگیال پدھری جو کہ شہد کی سپلائی کے لیے نارووال گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر راستے میں نارنگ منڈی کے قریب ان کی سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد شدید زخمی ہو گیا تھا ، دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ گزشتہ رات ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، دونوں نوجوانوں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا ، والدین غم سے نڈھال ، علاقہ کی ہرآنکھ اشکبار تھی ، نماز جنازہ کے بعد دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page