دینہ ( رضوان سیٹھی سے)دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووَں کی فائرنگ سے 2موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پیر شاہ وسن کے مقام پر ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی، مسلح ڈاکووَں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ یونین کونسل گڑھ محل کے گاؤں باغاں کے رہائشی 54 سالہ امجد فاروق ولد عبدالرزاق اور 56 سالہ محمد اکرم ولد محمد فضل شدید زخمی ہو گئے ،ڈاکو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments