دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں 13سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ، جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے والدین کے ساتھ گندم کاٹنے گیا ہوا تھا تلاش کرنے پر تالاب کے قریب سے بچے کے کپڑے ملے ، ریسکیو 1122کے آپریشن کے بعد بچے کی لاش کو تالاب سے نکال لیا ، بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، والدین غم سے نڈھال ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب فتح پور میں 13سالہ بچہ سعد علی ولد لیاقت علی اپنے والد کے ساتھ گندم کاٹنے کے لیے گیا بعد ازاں اکیلے ہی کھیلتے ہوئے تالاب میں نہانے کے لیے گیا اور ڈوب گیا ، گھر والوں نے کافی تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا ، جب تالاب کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ بچے کے کپڑے ساتھ پڑے ہوئے تھے ، جس پر ریسکیو 1122اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو 1122نے آپریشن کے بعد بچے کی لاش کو تالاب سے نکال لیا ، بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، والدین غم سے نڈھال ، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ پولیس نے شوائد جمع کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔
top of page
bottom of page
Comments