top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے این ایف کے 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھی شرکت

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے این ایف کے 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، اے این ایف کمانڈر ڈائریکٹر ریجنل نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر حسن عباس ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، ڈپٹی کمشنر جہلم سعیدہ رملہ علی فورسز ، اعلیٰ کمانڈ سمیت سول و عسکری افسران نے شرکت کی ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہداء کے والدین سے تعزیت شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اے این ایف کے اہلکاروں مظہر اور گلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے این ایف کے تینوں اہلکارمحمد گلزار ، مظہر اقبال اور ذیشان کی نماز جنازہ جہلم کینٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ اے این ایف کمانڈر ڈائریکٹر ریجنل نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر حسن عباس ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، ڈپٹی کمشنر جہلم سعیدہ رملہ علی سمیت اعلیٰ کمانڈ سول و عسکری افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کی درجات بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا ، نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جست خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page