دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے 35سالہ موٹر مکینک کو کچل کر ہلاک کر دیا، موٹر مکینک رات کو جی ٹی روڈ سے گزر رہا تھا کہ راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار بے قابو کار اوپر چڑھ دوڑی، موٹر مکینک موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے کے قریب دینہ جی ٹی روڈ بائی پاس روڈ کے قریب راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر چلنے والے 35سالہ موٹرمکینک پر چڑھ دوڑی جس سے موٹر مکینک انعام خان حال مقیم دینہ سکنہ پشاور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والا موٹر مکینک جی ٹی روڈ پر موٹر مکینک کا کام کرتا تھا اور بعد ازاں جاں بحق ہونے والے موٹر مکینک انعام خان کی ڈیڈ باڈی کو آبائی گاؤں پشاور روانہ کر دیا گیا، پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔
top of page
bottom of page
Comments