دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس کی بڑی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 4 ملزمان سے 78کلو چرس اور 33کلو 6سو گرام افیون برآمد ، ملزمان نے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر مختلف شہروں میں سپلائی کے لیے لے کر جا رہے تھے ، چاروں ملزمان گاڑی سمیت گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی صدر ندیم طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دینہ احسن عباس اور ان کی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، ملزمان پشاور اور نوشہرہ سے اپنی کار نمبری ;666675;-192اسلام آباد پر سوار ہو کر مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کے لیے آ رہے تھے کہ پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری نے ڈومیلی موڑ کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے آلٹو کار کو قابو کو لیا جس سے کار کے خفیہ خانوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 78کلو گرام چرس اور 33کلو 6سو گرام افیون برآمد کر لی اور چاروں ملزمان جن کا نام محمد ثاقب ، امجد مطلوب ، انعام الحق اور محمد عظیم سے ہوئی ، چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی تمام جرائم کی جڑ ہے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کے مطابق منشیات کے خاتمے تک یہ جہاد جاری رہے گا ، ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی صدر ندیم طارق اور ایس ایچ او تھانہ دینہ اور تمام ٹیم کو بھر پور شاباش دی ، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments