دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں ناکام، دینہ میں پتنگ بازی کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان زد میں آ گیا ، تیز دھار ڈور پھرنے سے چہرے پر زخم ، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ بھٹی سٹریٹ کا رہائشی واجد بٹ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ڈومیلی بس اسٹینڈ کے سامنے سے سروس روڈ پر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک تیز دھار ڈور اوپر آ گری جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اپنے آپ کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر تیز دھار ڈور چہرے پر پھرنے سے زخم آ گیا جبکہ نوجوان واجد بٹ بڑے حادثے سے بچ گیا ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی سخت سے سخت عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانیں ضیاع ہونے سے بچ سکیں ۔
top of page
bottom of page
Comments