top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ، 16رمضان المبارک گزرنے کے باوجود بھی فروٹ ، آلو ، پیاز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ، 16رمضان المبارک گزرنے کے باوجود بھی فروٹ ، آلو ، پیاز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، غریب متوسط طبقہ پریشان ، وزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگائی کا طوفان کا سلسلہ زور و شور سے جاری ، 16رمضان المبارک گزرنے کے باوجود فروٹ ، آلو ، پیاز سمیت قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی ، سیب 200سے 250روپے فی کلو ، کیلا 250سے 300روپے درجن ، امرود 200روپے کلو ، سٹابری 250روپے کلو ، خربوزہ 200روپے کلو ، آلو 50روپے کلو ، پیاز 180روپے کلو فروخت جاری ہے ، روزہ دار قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے بعض غریب ریٹ سن کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈو گر سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب شہری روزہ افطار کر سکے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page