top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں کی نقدی ، قیمتی کپڑے ، بستر ے ، ٹی وی ، پنکھا ، چارپائیاں اور دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں کی نقدی ، قیمتی کپڑے ، بستر ے ، ٹی وی ، پنکھا ، چارپائیاں اور دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ شخص جب صبح گھر پہنچا تو دیکھا کہ تمام سامان راکھ کا ڈھیر بنا ہوا تھا ، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ بھی پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ لیاقت ٹاوَن کا رہائشی محمد عمران ولد گلفراز گزشتہ رات اپنی فیملی کے ہمراہ والدہ کے گھر گئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے آہستہ آہستہ تمام چیزوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا جس سے گھر میں پڑے 10ہزار روپے کی نقدی ، قیمتی کپڑے ، چارپائیاں ، بسترے ، پنکھا ، ٹی وی ، کاغذات اور دیگر اشیاء راکھ بن گئی ، متاثرہ شخص محمد عمران جب صبح گھر پہنچا تو دیکھا کہ کمرے میں پڑی تمام چیزیں جل چکی تھیں ، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ بھی پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ، متاثرہ شخص موٹر مکینک کا کام کرتا تھا اور محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page