top of page

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ میں بھی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی نگرانی میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ، گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ میں بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی نگرانی میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ، گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اقدام کو سراہا گیا ،ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر 15 دنوں میں 7800 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل دینہ اور گردونواح میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی زیر نگرانی نگہبان راشن پیکج کا عمل تیزی سے جاری گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور نادرا مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے 15دنوں میں 7800گھروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page