دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم کے دوران 2خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی جبکہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ بائی پاس روڈ کے سامنے ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہلم کی سمت سے آنے والا تیز رفتار موٹرسائیکل سوار جبکہ روہتاس روڈ سے آنے والا ٹریکٹر ٹرالی یوٹرن کراس کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے ، حادثہ اتنا شد ید تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی ،موٹر سائیکل سوار 32سالہ نوجوان ارشد ولد اسحاق کیانی سکنہ پنڈوری ٹلہ جوگیاں جبکہ اس کے ساتھ بیٹھی 2خواتین عائشہ زوجہ شکور عمر 23سال اور ردا زوجہ عامر کیانی عمر 27سال ساکنائے پنڈوری ٹلہ جوگیاں شدید زخمی ہو گئیں ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والا موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد ارشد کو سر پر شدید چوٹیں لگنے سے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments