top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار لوڈر مزدے کی چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر دے ماری ، رکشہ میں سوار 16سالہ نوجوان گر کر کچلا گیا،موقع پر جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار لوڈر مزدے کی چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر دے ماری ، رکشہ میں سوار 16سالہ نوجوان رکشہ سے نیچے جا گرا اور لوڈر مزدہ اوپر سے جا گزرا ، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، لوڈر مزدہ گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ مین چوک پولیس سٹی چوکی دینہ کے سامنے راولپنڈی کی سمت سے آنے والا تیز رفتار لوڈر مزدہ کے ڈرائیور نے آگے جانے والے چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے چنگ چی رکشہ میں سوار 16سالہ نوجوان شہریار سکندر ولد اسرار علی سکنہ کولیاں ڈاکخانہ اڈرانہ تحصیل سوہاوہ چلتے رکشہ سے نیچے جا گرا اور ٹکر مارنے والے لوڈر مزدہ کے نیچے آ گیا جس سے 16سالہ نوجوان شہریار سکندر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چنگ چی رکشہ پر بیٹھا والد محفوظ رہا ، لوڈر مزدہ کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے مقدمہ درج کر کے گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page