top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر قائم فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، پیدل چلنے والے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، عوام پریشان ، اے سی دینہ اور ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر قائم فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، پیدل چلنے والے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، عوام پریشان ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر پیدل چلنے کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھوں پر ٹھیے اور ترپال لگا کر راستے بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے والی عوام کو جی ٹی روڈ پر چلنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہونے لگے ، فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آگے سے ہٹانے پر تجاوزات مافیا عوام کے گلے پڑنے لگی ، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات مافیا کو ختم کر کے فٹ پاتھوں سے راستہ صاف کروایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آسانی سے فٹپاتھوں پر چل سکیں ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page