دینہ (رضوان سیٹھی سے ) حضرت پیر سید غلام محمد شاہ ولی اللہ کا سالانہ عرس مبارک کی تقریب دربار عالیہ شاہ جی سرکار (مہتہ لوسر ) دینہ میں منعقد ہوئی ، عرس مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے صاحبزادے گلستان ڈھنگروٹ شریف پیر محمد سعد نعمانی ، پیر محمد امین نعمانی نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی نے کہا کہ اولیاء اکرام کے آستانے ہمارے لیے روشدو ہدایت کے مراکز ہیں ولی کامل شاہ جی سرکار نے ساری زندگی اللہ کا ذکر کیا آج اللہ تعالیٰ نے شاہ جی کا ذکر بلند کر دیا اللہ تعا لیٰ انہیں عظیم مقام عطا فرمائے جو اپنی زندگی اللہ کی راہ میں وقف کرتے رہے عرس مبارک کی تقریب میں قاضی محمد مشتاق ، قاضی وسیم ، مہر رشید ، رفاقت نعمانی، سید مہر رفیق ، قاری عرفان سمیت کثیر تعداد نے علماء اکرام اور نعت خواں نے شرکت کی ، تقریب کے آخر میں صاحبزادہ محمد امین نعمانی نے ملک پاکستان کے ساتھ ساتھ پیر سید غلام محمد شاہ ولی اللہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی
top of page
bottom of page
Comments