top of page

دینہ ( رضوان سیٹھی) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں باپ کی اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کرنے کی کوشش چچا نے ناکام بنادی

دینہ ( رضوان سیٹھی) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں باپ کی اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کرنے کی کوشش چچا نے ناکام بنادی، بچے نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، دینہ کے نواحی علاقہ نئی آبادی ڈومیلی میں افغان شہری جمعہ خان ولد محمد انور کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد جمعہ خان نے اپنے دو معصوم بچوں 3 سالہ بیٹے احد خان اور 5 سالہ بیٹے نبی خان کو قتل کرنے کے لیے گلے میں پھندا ڈال دیا، بچوں کے چچا روزی خان نے شور کی آواز سن کر بیچ بچاؤکر کے دونوں بچوں کی جان بخشی کروائی، دونوں بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ڈومیلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم جمعہ خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوہاوہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page