دینہ(رضوان سیٹھی ) دینہ ، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ اور بین الصوبائی منگلا پل کا وزٹ کیا ، دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمو باجوہ نے پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ کی بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کروایا اور تھانہ میں ایس آئی پی ایس کے حوالے سے نصب آئی ٹی گیجٹس اور ان کی ورکنگ کے بارے میں مکمل بریف کیا اور بین الصوبائی پولیس منگلا پل کی حساسیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ اور بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کا وزٹ کیا ، وزٹ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمو باجوہ نے پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ کی بلڈنگ کا تفصیلی دورہ اور بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کی حساسیت کے بارے میں مکمل بریف کیا ، اس موقع پر ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کے تھانوں کی ایس آئی پی ایس پروٹوکول پر منتقلی تھانہ کے صفائی کے معیار اور عوام کو دی جانے والی سہولیات اور جہلم پولیس کی ڈی پی او جہلم ناصر محمو باجوہ کی سربراہی میں مثالی کار کردگی کو بھر پور سراہا اور ایم این اے بلال اظہر کیانی نے بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کا وزٹ بھی کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بین الصوبائی پولیس پوسٹ کے قیام کا مقصد انسداد جرائم ہے نیز مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرنا انتہائی ضروری ہے پولیس پوسٹ میں ڈیوٹی پر موجود نفری کو ویلفیئر کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات لائے جا رہے ہیں ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments