top of page

دینہ (رضوان سیٹھی) دینہ رورل ہیلتھ سنٹر کے کواٹر میں 6لاکھ کی ہونے والی چوری کا ڈراپ سین ، چور بیوی کا خاوند نکلا پولیس سٹی چوکی دینہ نے ملزم کو گرفتار کر کے 5لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی

دینہ (رضوان سیٹھی) دینہ رورل ہیلتھ سنٹر کے کواٹر میں 6لاکھ کی ہونے والی چوری کا ڈراپ سین ، چور بیوی کا خاوند نکلا ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے ملزم کو گرفتار کر کے 5لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، رورل ہیلتھ سنٹر میں نرس کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والا چور خاوند نکلا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر اعجاز کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ رقم 5لاکھ 70ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی نرس غلام فاطمہ نے دینہ پولیس کو چوری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر نقدی تقریبا 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا جس پر انچارج چوکی سٹی دینہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم چور کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، چور کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم بر آمد کر لی گئی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page