top of page

دینہ ( رضوان سیٹھی) دینہ انچارج پولیس سٹی چوکی ساجد محمود اور ان کی ٹیم کا احسن اقدام ، گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ، والدین کی ڈھیروں دعائیں

دینہ ( رضوان سیٹھی) دینہ انچارج پولیس سٹی چوکی ساجد محمود اور ان کی ٹیم کا احسن اقدام ، گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ، والدین کی ڈھیروں دعائیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ساجد محمود اور اس کی ٹیم نے گمشدہ بچی نویرہ عمر 6سال جو والدین کے ہمراہ قصبہ دھنیالہ سے سٹی دینہ آئی اور گم ہو گئی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج ساجد محمود نے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا ، بچی کے لواحقین نے جہلم پولیس کے اس تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سٹی پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خدمت خلق بھی پیش پیش ہے ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page