top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(رضوان سیٹھی ) دینہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری محبوب کے بھتیجے چوہدری ظہیر احمد کے صاحبزادے ربیت احمد چوہدری کی شادی بریگیڈیئر (ر) آصف صدیق کی صاحبزادی کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی

دینہ(رضوان سیٹھی ) دینہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری محبوب احمد کے بھتیجے چوہدری ظہیر احمد کے صاحبزادے ربیت احمد چوہدری کی شادی بریگیڈیئر (ر) آصف صدیق کی صاحبزادی کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی ، شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی ، دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب الفضل پیلس مارکی جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد ہوئی ، دعوت ولیمہ کی تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال ، بریگیڈیئر راحت ، بریگیڈیئر تصور حسین ، پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی ، پیر خواجہ زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ، پیر سید غفار شاہ ، عمران علی طاہر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، سابق چیئر مین یوسی لدھڑ راجہ افرا سیاب ، ضلع جہلم جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر قاسم چوہدری ، میاں خاور خورشید ، افتخار خان ، چوہدری ابرار ، ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری ، میاں محمد ہارون ، حافظ وسیم انور ، حاجی افتخار مغل ، میاں ریحان علی عنصر ، سید امیر شاہ ، چوہدری رضوان ، چوہدری عبدالمناف گجر ، چوہدری محمد افضل ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، یاد رہے کہ ربیت احمد چوہدری دولہا کے تایا چوہدری ظہور احمد ، چوہدری محمد انور، ڈاکٹر جمیل احمد چوہدری ماموں ، چوہدری راحیل احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری عمیر محبوب ایڈووکیٹ ، چوہدری نبیل فضل سب انسپکٹر پنجاب پولیس ، چوہدری معید احمد ایڈووکیٹ کے بھائی تھے ، دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب میں علاقہ بھر کے شہریوں نے چوہدری محبوب احمد کو بھتیجے اور چوہدری ظہیر احمد کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر ڈھیروں مبارکباد دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page