دینہ ( رضوان سیٹھی )تحصیل دینہ و گردو نواح میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیاں پکڑی گئیں ، فوڈ اتھارٹی جہلم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2830لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا ، عوامی حلقوں کی جانب سے فوڈ اتھارٹی ٹیم کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح محکمہ فوڈ اتھارٹی کو باخبر ذرائع سے خبر ملی کہ تحصیل دینہ و گردو نواح علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر منوں کے حساب سے ناقص دودھ کی سپلائی کی جاتی ہے جس پر فوڈ اتھارٹی جہلم نے مین جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دودھ برادر کی مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی جس پر محکمہ فوڈ اتھارٹی نے 22250لیٹر دودھ کی چیکنگ کی جس میں 2830لیٹر ناقص دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی 6دودھ برادر گاڑیوں کو 84ہزار روپے جرمانہ کیا جس پر عوامی حلقوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص دودھ کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ انسانی جانوں کے خلاف کھیلنے کے مترادف ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں ہونی چائیں ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments