top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ! راولپنڈی جاتے ھوئے نوجوان موٹر سائیکل حادثے کا شکار۔ اہلیہ جاں بحق نوجوان اور اس کی والدہ زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk)دینہ ریلوے اسٹیشن محلہ کا نوجوان محمد فیضان ساس کی وفات پر موٹر سائیکل پر راولپنڈی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ کا شکار ہو گیا حادثہ میں نوجوان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد فیضان اور اس کی والدہ زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے اسٹیشن محلہ کا رہائشی محمد فیضان موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ اپنی ساس کی وفات پر راولپنڈی جارہا تھا کہ راستے میں جاتے ہوئے تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد فیضان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد فیضان اور اس کی والدہ زخمی ہو گیے ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا محمد فیضان کی اہلیہ کی نماز جنازہ مفتیاں دینہ میں ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں عوامی،سماجی،صحافتی شخصیات کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ماں اور بیٹی کی اچانک وفات پر اہل علاقہ غم سے نڈھال ہے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page