دینہ (رانا محمد عاصم سے)’’یہ مسلمان ‘‘تحصیل دینہ میںرمضان المبارک میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پر چون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید10 روپے اضافے کے ساتھ 640 روپے سرکاری سطح پر مقرر کی گئی ہے جبکہ دکاندار 680 سے 690 روپے ساڑھے 7 سو گرام فروخت کررہے ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں بھی مزید 2 روپے اضافے سے278 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع بھر کے دکاندار سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرنے کو کسی صورت تیار نہیں ، دکاندار ریٹ لسٹوں سے اضافی پیسے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت کے وزن میں بھی 2 سے اڑھائی سو گرام کم گوشت گاہکوں کو دیتے ہیں۔ انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments