دینہ(رانا محمد عاصم سے)ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی طرف سے صدر سرکل کے تھانہ جات منگلا کینٹ ، دینہ اور چوکی سٹی دینہ کےپولیس افسران کے اعزاز میں تھانہ منگلا کینٹ میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام،
افطار ڈنر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی شرکت، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق، ایس ایچ اوز منگلا کینٹ ، دینہ اور چوکی سٹی دینہ مع تمام سٹاف تھانہ جات بھی شریک،
افطار پارٹی کا مقصد فیلڈ افسران سے ملاقات ، رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں مشکل ڈیوٹی کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور فورس کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے،
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے تمام فورس سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ حل کے لئے عملی اقدامات کی بھی ہدایات دیں، جہلم پولیس ایک فیملی کی مانند ہے ، ہمارے دکھ درد سانجھے ہیں، کسی بھی مشکل گھڑی میں آپ ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پایئں گے، ڈی پی او جہلم ۔دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ ، SIPs پروٹوکول ، فرنٹ ڈیسک ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ ، مال سرکار اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں ، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کے ویژن منشیات کے خاتمہ، پتنگ بازی پر زیرو ٹالیرینس اور ملزمان اشتہاری کی گرفتاری پر خصوصی توجہ درکار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے جہلم پولیس کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comentarios